علاقائی

سانگلاہل:حکومت سے تعاون کسی دوستی کیلئے نہیں ملک و قوم کی ترقی کے لیا تھا،نواز شریف

سانگلاہل﴿ تحصیل رپورٹر﴾مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سے تعاون کسی دوستی کیلئے نہیں ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کیلئے کیا تھا،مگر حکمرانوں نے ترقی تو دور کی بات الٹا ملک اور جمہوریت کو خطرات سے دوچار کیا،ان کی غلط پالیسیوں اور اداروں کے ٹکرائوکی وجہ سے ملکی ادارے غیر مستحکم ہو کر رہ گئے،میں وزیر اعظم ہوتا تو ملک کی تقدیر بدل دیتا، 2 بار میری حکومت نہ گرائی جاتی تو ملک آج صرف ایشیئن ہی نہیں عالمی ٹائیگر ہوتا،ہم اقتدار میں آکر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے،آئندہ6ماہ کے اندر ملک کی تقدیر بدلنا شروع ہو جائے گی،وہ مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے راہنما چوہدری برجیس طاہر ایم این اے کے بھائی چوہدری رحمت حبیب سدھو کے انتقال پر تعزیت کے بعد مسلم لیگی عمائدین اور کارکنوںسے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خاں،وزیر اعلیٰ کے مشیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ، میاں جاوید لطیف ایم این اے، چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی رانا محمد ارشد، چیئر مین بیت المال ننکانہ میجر ریٹائرڈ سید ذوالفقار شاہ،لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم شریف، رائے منصب علی خاں،طاہر معراج گجر ،امتیاز احمد کاہلوںاورخضر حیات طوربھی موجود تھے، میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کے عوام کی غیرت کا بھی سودا کر لیا،آئے روز ڈرون حملے ہورہے ہیں اور ہم کچھ کہنے کے قابل ہی نہیں،دنیا سے بھیک مانگنے والے کسی سے کیا بات کر سکتے ہیں، مگر ہم کب تک ایسی زندگی گذاریں گے،ہماری تقدیر ضرور بدلے گی،عوام میرا ساتھ دیں تاکہ ملک میں دوبارہ ترقی کا دور شروع ہو سکے،انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدوں کے قائل نہیںبلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،سانگلاہل میں ہونے والی ترقی اسکا منہ بولتا ثبوت ہے،میرے کہنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آپکے حلقہ کو اربوں روپے کے فنڈز دیئے،آج آپکی سڑکیں لاہور کا مقابلہ کرتی ہیں،انہوں نے کہا ہم عوام کیلئے صحت اور تعلیم کی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائیں گے،جگہ جگہ ہسپتال اور تعلیمی ادارے ہونگے،ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، انڈسٹری چلے گی اور بیروز گاری کا خاتمہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس ،میرٹ کے قیام، قانون کی حکمرانی ، کرپشن کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، مگر ہمیں یہ برداشت نہیں، حکمرانوں نے عوام کو چار سالوں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،بیروز گاری اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ، تیزرفتارٹریکٹر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker