پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کل جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرکل جرمنی روانہ ہوں گے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان کے مطابق وزیراعظم جرمن چانسلر انجلامرکل کی دعوت پرجرمنی جارہے ہیں۔ اپنےدو روزہ دور ے کے دوران وزیراعظم جرمن تاجروں،سرمایہ کاروں سےبھی خطاب کریں گےدفترخارجہ کاکہنا ہے وزیراعظم کےدورےسےپاک جرمنی تعلقا ت مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف چین کے سہ روزہ دورے کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button