پاکستانتازہ ترین

پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں، نوازشریف

لاہور(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان و بھارت دونوں ممالک حل طلب مسائل مذاکرات کی میز پر حل کریں۔ وہ جاتی عمرہ رائیونڈ میں صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سربراہی میں آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی اور استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان وفود کے تبادلے اور بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات خوش آئند ہیں، اگر دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہوگی تو اس سے دونوں طرف کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کو حل کر کے ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر خطے میں عوام کی قسمت بدلی جاسکتی ہے۔ نواز شریف نے پنجاب میں محمد شہبازشریف کی زیر قیادت تعلیم صحت ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پولیس اور دیگر شعبوں میں ہونے والی ترقی سے نتیش کمار کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاشی شعبے میں باہمی تعاون کے ذریعے اقتصادی خوشحالی کی منزل پا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فلاح انسانیت کے علمبردارعبدالستار ایدھی کے لئے لوگوں کی دعائیں رنگ لائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker