شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے

نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے

لاہور (پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے۔ جمعرات کا دن جیل میں نواز شریف سے ملاقاتوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آج جمعرات کے دن ان کے اہلخانہ سمیت پارٹی رہنما کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کریں گے۔ذرائع نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ نواز شریف افطار ڈنر میں ہونے والے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی دیں گے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کی اجازت اور خواہش پر دیگر پارٹی رہنما بھی ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہے
یہ بھی پڑھیں  چونتیس آزاد ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
error: Content is Protected!!