پاکستانتازہ ترین

گیلانی صاحب کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے،نواز شریف

گڑھی خیرو(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گیلانی صاحب زرداری صاحب کا لوٹا ہوا پیسہ بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گڑھی خیر و میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اب گیلانی صاحب کے گھر جانے کے بعد کوئی اور آئے گا لیکن خط کوئی نہیں لکھے گا ۔انہوں نے اس سارے معاملے کا ذمے دار زرداری صاحب کو قراردیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کا ساڑے پانچ سوکروڑ روپے با ہر پڑا ہوا ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی پی نے پاکستانی عوام کو کیا دیا ،زرداری یا گیلانی صاحب سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پہلے پاکستان کی بات کی ہے ۔ ن لیگ کے قائد نے مزید کہاکہ پہلے دن گیلانی صاحب کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے تھالیکن حکومت نے کوئی پروا نہیں کی اور پانی سر سے گزر گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button