پاکستانتازہ ترین

قصور:بہاولپور صوبہ بحال ہونا چاہئے ، نواز شریف

قصور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ روز روز وزیراعظم کی باتوں کا جواب دینا اچھا نہیں لگتا، نیٹو سپلائی کھولنے سے سب کی سبکی ہوگی، غیر قانونی وزیراعظم کی بجٹ بلڈوز کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے۔ قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی باتوں کا کیا جواب دوں؟، وہ اس طرح کی باتیں روزانہ کرتے ہیں، روز روز وزیراعظم کی باتوں کا جواب دینا اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحال ہونا چاہئے، نیٹو سپلائی کھولنے سے ہم سب کی سبکی ہوگی۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ حکومت غیر آئینی اقدامات کررہی ہے، غیرقانونی وزیراعظم کی بجٹ بلڈوز کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے۔ میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں جانا بیکار ثابت ہوا، پہلے والی آل پارٹیز کانفرنس پر حکومت نے کیا تیر مار لیا جواب کچھ کرلیں گے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ امن کی آشا آگے بڑھنی چاہئے جو دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہے، گنڈا سنگھ والا بارڈر بھی کھلنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  ممنون ن لیگ کے ممنون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker