پاکستانتازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ﴿ن ﴾ کے صدر میاں محمد نواز شریف دو روزہ دو رے پر دبئی روانہ ہوگئے

لاہور﴿نامہ نگار﴾پاکستان مسلم لیگ﴿ن ﴾ کے صدر میاں محمد نواز شریف گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ سے دو روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں پر میاں نواز شریف ، نواز لیگ کی تنظیم سازی کے علاوہ بزنسمین اینڈ پروفیشنل فورم اوورسیز کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نواز لیگ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ارباب غلام رحیم سمیت اہم شخصیات بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔ تاہم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے نواز شریف کی دبئی جانیوالی فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی دبئی جانیوالی فلائٹ کی غیر معمولی تاخیر وفاقی حکومت کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وفاقی حکومت کو عوام کی تکلیفوں کا کوئی احساس نہیں ہے ۔ فلائٹوں کے لیٹ ہونے سے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھاجائے،شاہی سید اے این پی سندھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker