پاکستانتازہ ترین

یوسف رضاگیلانی مشورے مان لیتےتوآج میرےدوست ہوتے، نوازشریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی ان کے مشورے مان لیتے تو آج وہ ان کے دوست ہوتے۔ سہون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیئے، پی پی کی حکومت نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ یوسف رضاگیلانی ان کے مشورے مان لیتے تو وہ آج ان کے دوست ہوتے۔ نوازشریف نے کہاکہ سڑک سے لے کر مزاروں کی تعمیر تک ہرجگہ کرپشن عام ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھی عوام بیدارہوجائیں۔ سہون میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے غوث علی شاہ، ماروی میمن، لیاقت جتوئی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا مجوزہ شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker