تازہ ترینعلاقائی

عبدالقیوم کی مسلم لیگ نوازمیں شمولیت سےپارٹی کوبڑی تقویت ملی ہے، نوازشریف

چکوال﴿نامہ نگار﴾ پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی مسلم لیگ نواز میں شمولیت سے پارٹی کو بڑی تقویت ملی ہے ور جنرل عبدالقیوم کا بے داغ ماضی اور ان کی انتظامی صلاحتیں مسمل لیگ نواز کیلئے اثاثہ جات ہوں گی وہ ماڈل ٹائون لاہور میں اپنی رہائش گاہ مسلم لیگ نواز کے سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر میاں نواز شریف نے سب سے پہلے ممتاز بھٹو کا تعارف کروایا کہ انہوں نے اپنی پارٹی مسلم لیگ ﴿ن﴾ میں ضم کردی ہے دوسرے نمبر جنرل عبدالقیوم کا تعارف کروایا تیسرے پر ماروی میمن تھیں چوتھے پر امیر مقام پانچویں پر سینیٹر انور بیگ کا تعارف کروایا قبل ازیں جنرل عبدالقیوم نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی فہرست پیش کی جس میں کلر کہار ،چوآسیدنشاہ کی توسیع اور کشادگی جس پر ستاون کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے انہوں نے چوآسیدان شاہ کی سڑک کی مرمت کا نام بھی دیا جنرل عبدالقیوم نے چک ملوک تا ملہال مغلاں سڑک کی تعمیر اور کشادگی پر زور دیا جبکہ ہائر سیکنڈری پادشہان میں آڈیٹوریم کی تعمیر کی نشاندہی کے علاوہ چوہانے سے بھمبر تک سڑک کشادگی فوری طور پر شروع کرنے کا کہا وزیراعلیٰ کی ٹیم نے جنرل عبدالقیوم کو بتایا کہ جلد ہی ان منصوبوں کے بارے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیجائے گا

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا میں بھی وزیراعظم کے خطاب کے دوران ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker