پاکستان

آئندہ سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی: نواز شریف پر عزم

پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سکرنڈ کے بعض علاقوں میں اب سیلاب کا پانی کھڑا ہے. حکومت نے مسائل حل کیے ہوتے تو آج نواز شریف کے نعرے نہ لگ رہے ہوتے.خیرات دینے والے آج خیرات لینے پر مجبور ہیں. سندھ میں‌ بھی لیپ ٹاپ دیں‌ گے.نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب نے مدد کرتے ہوئے کسی سندھی یا بلوچی کا فرق نہیں کیا.ہم جب آئیں‌ گے تو سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی. حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو آج عوام کی قسمت بدل چکی ہوتی. چھوٹے چھوٹے کاشتکاروں‌ کو کیوں انصاف نہیں ملتا.انہوں نے کہا کہ وحید شاہ کا تعلق مسلم لیگ سے ہوتا تو ان کا احتساب کیا جاتا ایسی خواتین ملکی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں. اقتدار میں آکر کراچی سے موٹروے شروع کریں گے.

یہ بھی پڑھیں  پیسہ ہے ایمان میرا۔۔۔۔؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker