پاکستانتازہ ترین

کمزور پاکستان سے دنیا اپنی مرضی کے فیصلے کرواتی ہے، نواز شریف

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہےکہ کمزور پاکستان سے دنیا اپنی مرضی کے فیصلے کرواتی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو عوام کی منتخب حکومت کا خاتمہ کرکے پاکستان کو نہتا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین شکن اور طالع آزماؤں پر مقدمات چلائے جاتے تو غیر آئینی مہم جوئی کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجاتا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کی منزل ووٹ کے ذریعے ہی حاصل کی جاسکتی ہے اور پاکستانی عوام اپنے جمہوری شعور میں دنیا کے کسی ملک سے پیچھے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عمران خان ادھیڑ عمری میں بھی بچگانہ حرکات کرتا ہے۔ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker