پاکستانتازہ ترین

پاکستانی دہشتگرد نہیں ہیں،ہمارے مسائل کو سمجھا جائے،نوازشریف

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی دہشتگرد نہیں ہیں، ہمارے مسائل کو سمجھا جائے، امید ہے کہ باراک اوباما کی قیادت میں امریکہ دنیا میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔وہ جاتی عمرہ رائیونڈ میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر نواز شریف نے رچرڈ اولسن کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ رچرڈ اولسن دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے، امید ہے کہ اوباما کے نئے دور صدارت میں دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کے مسئلہ کو سمجھا جائے، ہمیں امداد نہیں تجارت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف بزنس کریں،سیاست شہبازشریف کو کرنے دیں،ڈاکٹر قدیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker