تازہ ترینعلاقائی

نواز شریف کی سالگرہ پر مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام شہر میں کیک کاٹنے کی تقاریب

nawaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے زیراہتمام گزشتہ روز لاہورمیں مختلف مقامات پر کارکنوں نے پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں تقاریب منعقد کیں اور کیک کاٹے ۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں پی ایچ اے ورکرز یونین کے زیرا ہتمام نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ ایسی ہی تقاریب مسلم لیگ(ن) لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب خان نیازی کی رہائش گاہ ، مغل پارک حلقہ139میں ہدایت کھوکھر کی رہائش گاہ اور حلقہ پی پی 153میں رمضان صدیق بھٹی کے گھر منعقد ہوئیں۔محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقاریب میں مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ایم این اے پرویز ملک، جنرل سیکرٹری عمران نذیر، پریس سیکرٹری عمران علی گورائیہ، سید توصیف شاہ اور نذیر سواتی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نواز شریف کی درازی عمر اور صحت کی دعائیں کی گئیں۔سالگرہ کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے پرویز ملک، خواجہ عمران نذیراور عمران علی گورائیہ نے کہا کہ نواز شریف قوم کی امیدوں کا مرکز اور پاکستان کے اتحاد و یگانگت کی علامت ہیں ، نواز شریف نے جس طرح ماضی کے ادوار میں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا اسی طرح وہ آئندہ الیکشن میں فتح مند ہو کر عوام کو بے روزگاری،کرپشن اور دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی ہاکی کا سیاہ ترین دن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker