تازہ ترینعلاقائی

نوازشریف کل نواب شاہ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےجلسہ عام سےخطاب کریں گے

nawazکراچی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد و صدر میاں محمد نواز شریف کل(ہفتہ )کوہالا میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی طرف سے منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کے لئے سندھ پہنچ رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر کی طرف سے جاری ایک اعلا میہے کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر و قائد میاں محمد نواز شریف ، صوبائی صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ و صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیا کے ہمراہ نواب شاہ پہنچ رہے ہیں جہاں سے پارٹی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ ہالا پہنچیں گے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماؤں جلال محمود شاہ اور شاہ محمد شاہ کی طرف سے منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے. مسلم لیگ(ن) سندھ صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ رائے ونڈ میں قائد میاں محمد نواز شریف ، پیر صاحب پاگارہ شریف اور غلام مرتضی جتوئی کی ملاقات کے بعد کل ہفتہ 19جنوری کو ہالا میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی طرف سے بڑے جلسہ عام کا انعقاد سندھ میں نئی سیاسی پیش رفت کا آغاز ثابت ہوگا. ہالا کے جلسہ میں قائد میاں محمد نواز شریف، ان کے ہمراہ تشریف لانے والے مرکزی رہنما، پارٹی کے صوبائی صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ، جنرل سیکریٹری سلیم ضیا کے علاوہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید جلال محمود شاہ اور شاہ محمد شاہ بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنڈا بردار سیاست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker