علاقائی

خانیوال: نواز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر کارکن مشتعل ہوگئے ، پولیس والوں سے ہاتھا پائی

خانیوال﴿سٹاف رپورٹر﴾ خانیوال میں مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر کارکن  مشتعل ہوگئے ۔ پولیس اور کارکنان  کے درمیان شدید ہاتھا پائی  ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے قائد میاں نواز شریف سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب شاہ کی تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آئے تھے جس پر مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے کئی کارکنان آفتاب شاہ کی رہائش کے باہر  جمع ہوگئے تھے تاہم سخت سکیورٹی پر مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر کارکنان مشتعل ہوگئے اور مسلم لیگ ﴿ن﴾ کیخلاف ہنگامہ آرائی شروع کردی اس دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید ہاتھا پائی ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button