پاکستانتازہ ترین

نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ، اقتدار میں آئے تو ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضے فراہم کرینگے ، میاں نواز شریف

Nawaz Kotadduخانیوال(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو انتخابات نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ، پیپلز پارٹی نظر نہیں آئی ، زرداری خو د چھپ گئے ہیں ، ان کی بی ٹیم کام کررہی ہے ، عوام مسلم لیگ (ن) کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنائینگے ۔ کبیر والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گیارہ مئی کو کرکٹ میچ نہیں نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کا د ن ہے اور نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر فخر امام ، رانا بابر ، رانا عرفان کی کامیابی یقینی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لوڈ شیڈنگ کی لت ماری ہم ان کی لٹ مار دینگے جنہوں نے مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن عام کی ہے وہ ووٹ کے حق دار نہیں ہیں پیپلز پارٹی ملک میں کہیں نظر نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بھی چکر ہے صدر زرداری نے اپنی بی ٹیم کو آگے کردیا ہے اور وہ ایک دوسرے پر تنقید نہیں کررہے ہیں اور نواز شریف پر تنقید کررہے ہیں ان سب لوگوں سے ہمیں بچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں عوام کا خیر خواہ ملتان سے فیصل آباد اور خانیوال تک موٹر وے بنائے گا ہم نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی ایٹم بم بھی بنایا ہے انہوں نے کہا نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ، اقتدار میں آئے تو ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضے فراہم کرینگے ، ہمارے زمانے میں دہشتگردی ، بے روزگاری ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ نہیں تھی لیکن آج سی این جی پر لمبی لائنیں ہیں وہ دور پھر آئے گا اور عوام خوشحال ہوں گے ، ہم کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لینگے ۔ نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی کشتی بھنور میں ہے آج غلطی کرنے کی گنجائش نہیں اگر ایسا ہوا تو ملک بیس سال پیچھے چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کو عوام ناکام بنائیں گے ہم اقتدار میں آئے تو نوجوانوں کو روزگار کے لئے آسان شرائط پر قرضے دینگے خدا اس پاکستان کو دہشتگردی ، مہنگائی ، بدامنی ، جہالت اور غربت سے نجات دلائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں جو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرینگے عوام مسلم لیگ (ن) کے ہر امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین لندن پولیس اسٹیشن میں پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker