پاکستانتازہ ترین

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنادیا

nawazاسلام آباد(بیورو رپورٹ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی رائیونڈ میں واقع رہائش گاہ پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ،4سے5مبینہ خود کش حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ سید علی حیدر گیلانی کے اغواء کی تحقیقات کرنیوالے پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور انٹیلی جنس عہدیداروں نے ناکام بنایا،ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں تفتیشی اہلکاروں نے شمالی وزیرستان میں سرگرم عسکریت پسند گروہ کا سراغ لگایا،جو کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں مطیع الرحمن اور محمد یاسین عرف اسلم کے زیر قیادت خفیہ سیل کے خلاف کارروائی کی،رپورٹ کے مطابق دونوں کمانڈر سابق صدر پرویز مشرف،سابق وزیراعظم شوکت عزیز،آئی ایس آئی کے حمزہ کیمپ،جی ایچ کیو اور متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں،دونوں کمانڈروں کے سروں پر30لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ کے دو ذیلی گروہ تھے،جن میں ایک گروہ میں جعفر،عبداللہ اور اسد بنوں اور گردنواح کے علاقوں میں مقیم تھے اور دوسرا ذیلی گروہ وزیرستان میں سرگرم ہے جبکہ لاہور کا ایک رہائشی فہیم میو نامی مشتبہ شخص کے ان گروہوں سے رابطہ تھا،یہ گروہ پی سی او کے ذریعے رابطہ کرتے تھے تاکہ وہ اپنی گفتگو کو خفیہ رکھ سکے،یہ گروہ رائیونڈ میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے،جسکی وجہ سے ان کا پتہ چلانا انتہائی مشکل ہوگیا تھا،رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم تقریباً ایک ہفتے تک رائیونڈ کے اندر مقیم رہی اور آخر کار فہیم میو کو حراست میں لے لیا،جس نے ایک اور شخص کی نشاندہی کردی جو کہ بنوں اور وزیرستان میں عسکریت پسند گروہوں سے رابطہ میں تھا،جس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کیا،جس کی شناخت عثمان عرف سیف اللہ محمود اقبال کے نام سے ہوئی اور وہ پاجیان رائیونڈ کا رہائشی ہے،حکام کے مطابق عثمان نے میاں نواز شریف کے رہائش گاہ کے قریب زمین خریدی تھی،رپورٹ کے مطابق حکام نے مزید تفتیش کے ذریعے پتہ چلایا کہ دہشتگرد گروہ نے4سے5افراد پر مشتمل خودکش حملہ آوروں کا ایک گروہ رائیونڈ بھیجا تھا،جس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے بنوں سے تبلیغی مرکز آنیوالے بسوں کی تلاشی کے دوران مشتبہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا،ان افراد کا تعلق میران شاہ سے ہے،تاہم حکام نے گولہ وبارود ابھی تک برآمد نہیں کیا،جس کیلئے کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:کھوسہ سرداروں کے ایماپرMSFکے غنڈوں نے مجھے پر حملہ کیا،زبیر احمد بھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker