پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم دورہ سری لنکا و تھائی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

nawazاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سری لنکا اور تھائی لینڈ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، بنکاک کے ہوائی اڈے پر تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔ وزیراعظم نے سری لنکا میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھائی لینڈ میں ایشیا بحرالکاہل رابطہ کانفرنس میں بھی شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ کے دوران سری لنکا اور تھائی لینڈ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ۔ وزیراعظم نے تھائی لینڈ میں سرمایہ کاروں سے بھی خطاب کیا ۔ سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کولمبو اور بنکاک اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے انتہائی کامیاب رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button