پاکستانتازہ ترین

منفی سیاست میں ملوث لوگ ملکی مسائل بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست میں ملوث لوگ پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن کے ارکان خیبر پختوانخوا حکومت کوگرانے کے لیے کسی بھی عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ نہ لیں، ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں توانائی کی صورتحال پر ایک اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر دھیان رکھے ہوئے ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں بجلی کے تقسیم اور ترسیل کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے،حکومت عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختوانخوا حکومت کوگرانے کےلیے کسی بھی عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ نہ لیا جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button