پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں، نوازشریف

مظفر آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے۔ کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے ۔ کشمیر کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ آزاد جموں کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں۔ جموں کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے۔ نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے بھارت نے سیکریٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کر کے منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ خطے میں معاشی ترقی امن کے ذریعے ہی ممکن ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker