پاکستانتازہ ترین

خدشات دور کیے بغیر سفارشات پر پیش رفت مشکل، نواز شریف

لاہور(بیوروچیف) پاکستان کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ سے  تعلقات پر نظر ثانی کے لیے مرتب کردہ سفارشات پر پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے اگر  ان کے خدشات کو دور نا کیا تو اس معاملے پر پیش رفت مشکل ہو گی۔ بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ رواں ہفتے امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں سے الگ الگ ملاقاتوں میں بھی مسلم لیگ (ن) نے اپنے اس موقف کو دہراتے ہوئے ان پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں اور خود مختاری کے احترام کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ’’اس کی کیسے ضمانت دی جائے گی کہ ڈورن حملے نہیں کیے جائیں گے۔ غیر ملکی ایجنٹ پاکستان میں کام نہیں کریں گے اور ہمارے ہوائی اڈے استعمال نہیں ہوں گے، یہ ہمارے خدشات ہیں جن کو دور کرنا ضروری ہے۔‘‘ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ چلنا چاہتا ہے مگر امریکہ اور مغربی دنیا کو اس کے خدشات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ سے تعلقات کے از سر نو تعین کے بارے میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی مجوزہ سفارشات کی بعض شقوں پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے خدشات کے بعد اب نیا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ لیکن ایک طرف مسلم لیگ (ن) اپنے نقطعہ نظر پر ڈٹی ہوئی  ہے تو دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان قوم سے معافی نہ مانگیں، شرم ان کے چہرے پر آجائے گی، جاوید ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker