پاکستانتازہ ترین

پشاور دہشتگردوں کا حملہ وزیراعظم خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، ترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نوازشریف نے پشاور کے علاقے بڈ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں پاکستانی فضائیہ کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ چھ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوئیک رسپانس فورس کے میجرحسیب زخمی ہوئے ہیں۔ پی اے ایف بیس پشاور پر دہشت گردی کے حملہ میں دو زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق میں ایک ایف سی سپاہی رفیع اللہ جبکہ ایک عام شہری ہے جس کا نام شاکر بتایا جا رہا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دوںوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ پشاور کے بڈھ بیر میں پاکستانی فضائیہ کے بیس کیمپ میں سات سے دس حملہ آوروں نے گارڈ روم پر حملہ کیا اور سات سے دس حملہ آوروں نےسکیورٹی حصار توڑ کر بیس کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔کوئیک ری ایکشن فورس نے وہاں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ آپریشن کی سربراہی پشاور بریگیڈ کمانڈ کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ صبح چھ بجے کے قریب کیا گیا ، پولیس نے بیس کیمپ کے ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ فضائیہ کے کیمپ کے ارد گرد موجود رہائشی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی اور ایف آر پشاور سے متصل ہے

یہ بھی پڑھیں  کالعدم تنظیم کا اسلام آباد کیطرف مارچ، سادھوکی میں جھڑپیں، 3 پولیس اہلکار شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker