پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف کا منٰی سانحے پر دکھ اورغم کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزیراعظم محمد نوازشریف نےمنی میں حاجیوں کو پیش آنے والے سانحے پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئےسعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو اسپتال کے دورے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معلومات حاصل کرنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے منی میں بھگڈر مچنے سے حاجیوں کی شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو اسپتالوں کے دورے اورزخمی ججاج کرام کی ہر ممکن مدد اور عیادت کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور پاکستانی سفیر سے حادثے کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مکمل معلومات حاصل ہونے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر: تھانہ صدربہاولنگرنے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker