پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نواز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کے چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی۔ حکام کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی سمری بھیجی گئی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا اور حکام کو ہدایت کی کہ نئے چیئرمین اوگرا کی تقرری کا عمل فوری شروع کیا جائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا سعید احمد خان 6 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button