پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کا گیاری سیکٹر کا دورہ،امدادی کاموں کا جائزہ

اسکردو(نامہ نگار خصوصی)  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے جوانوں کونکالنے کیلئے جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ اسکردو ایئرپورٹ پر نواز شریف کا مسلم لیگ کے کارکنوں نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر ماروی میمن، سینیٹر پرویز رشید اور مہتاب عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسکردوایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کے بعد نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے گیاری سیکٹرگئے اوربرفانی تودے تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد نوازاور فورس کمانڈر میجر جنرل اکرام الحق نے بریفنگ دی۔ نواز شریف اسکردو میں برفانی تودے میں پھنسے جوانوں کے گھر جاکرمتاثرہ خاندانون سے اظہار ہمدردی اور فی خاندان پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیکس بھی تقیسم کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button