Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / دہشت گردی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نوازشریف

دہشت گردی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ بورخے برانڈ کی زیر صدارت وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ناروے کے وزیر خارجہ نے سانحہ کوئٹہ پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کےحالات اوربہترہوتےدیکھ رہے ہیں، پاکستان پرامن افغانستان کیلیے کردارادا کرے، افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے ،دہشت گردوں نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر آسان ہدف کو نشانہ بنایا۔ اقتصادی حالات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ سال چار عشاریہ سات فیصد کی شرح سے جی ڈی پی میں اضافہ کیا ہے، جبکہ آئندہ مہینوں میں امید ہے کہ جی ڈی پی میں اضافہ پانچ فیصد سے بھی بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پشین میں قیام امن بحال اولین ترجیح ہے,مولانا عبدالباری آغا صوبائی وزیر