پاکستانتازہ ترین

پاکستان خطے میں امن کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سارک پلیٹ فارم کے ذریعے خطےکی ترقی پریقین رکھتا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے۔ مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث درست سمت پر گامزن ہیں۔ اسلام آباد میں سارک وزرائے خزانہ کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا اجلاس کےشرکاءکوخوش آمدیدکہتاہوں، سارک گزشتہ 30سال سےخطےکی ترقی کیلئےپُرعزم ہے اور سارک ممالک خطےمیں معاشی وسیاسی استحکام کیلئےکوشاں ہیں۔ پاکستان سارک پلیٹ فارم کےذریعےخطےکی ترقی پریقین رکھتاہے اور خطےمیں امن کیلئےاہم کردارادا کر رہاہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطےمیں امن کیلئےاہم کرداراداکررہاہے، مثبت پالیسیوں کےباعث پاکستان درست سمت پرگامزن اور خطےمیں تعاون کےفروغ کیلئےکرداراداکرنےکوتیارہے۔ تجارتی تعاون کےفروغ کیلئےپاکستان دوہرے ٹیکسزسےبچنےکیلئےتیارہے۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیامعدنی وسائل سےمالامال ہے، اس خطے میں خطےمیں ترقی کےبےپناہ مواقع موجودہیں۔ سارک خطےمیں قیام امن کیلئےپلیٹ فارم فراہم کرتاہے ،پاکستان سارک پلیٹ فارم کے ذریعے خطےکی ترقی پریقین رکھتاہے۔ سارک سربراہ کانفرنس رواں  سال9اور10نومبرکواسلام آبادمیں ہوگی۔واضح رہے کہ سارک وزرائےخزانہ کے آٹھویں اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاربطورچیئرمین ذمہ داریاں اداکررہےہیں۔ اجلاس میں تجارتی تعاون بڑھانے پرغوراوربینکنگ، سرمایہ کاری کےتحفظ پربھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: مخصوص نشتوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی . منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker