
ُٖٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)وزیر اعظم میاں نواز شریف چھ فروری کو پاکستان کے معروف دفائی ادارے پاکستان آرڈننس فیکٹری ( پی و ایف ) واہ کینٹ کا دورہ کریں گے، چیف آف آرمی سٹاف قمرباجوہ بھی ہمراہ ہونگے، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم براس ملز کے نئے بننے والے یونٹ کا افتتاح کریں گے،پی او ایف کے مزدوروں نے بہت سے امیدیں باندھ لیں ، قبل ازیں وزیر اعظم اٹھارہ سال قبل اپنے دورہ اقتدار میں 1999 میں پی او ایف دورے پر آئے تھے اور اپنے دورہ کے موقع پر یہاں کے مزدوروں کے لئے ایک عدد بونس جبکہ 20 فیصد پی او ایف الاوئنس کا اعلان کر کے گئے جو بعد ازاں کھٹائی میں پڑ گیا، شنید ہے کہ اس مرتبہ وہ پی و ایف کے مزدوروں کے دکھوں کا ضرور مداوا کریں گے اور ہوسکتا ہے کہ مزدوروں کے لئے ہاوسنگ سکیم سمیت متعدد مراعات کا وزیر اعظم اعلان کریں، باخبر زر ائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ پی او ایف چھ فروری بروز سوموار گیاری بجے تا ساڑھے بارہ بجے دن متوقع ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں وزیر اعظم ہیلی پیڈ میں تشریف لائیں گے جبکہ اہم وزراء جن میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جنکا یہ انتخابی حلقہ بھی ہے موجود ہونگے، پی او ایف آمد پر چئیرمین پی او ایف بورڈلیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) پی او ایف آفیشلز کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کریں گے جبکہ پی او ایف آمد پر انھیں تیار کردہ مصنوعات کے سلسلے میں خصوصی بریفنگ دی جائے گی تاہم سرکاری میڈیا کے علاوہ کسی کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم پی او ایف کے مزدوروں کے لئے مراعاتی پیکج کا اعلان کریں گے جس کی ورکرز بھرپور توقع کر رہے ہیں،