پاکستانتازہ ترین

گیلانی کو سزا:نواز شریف نے پارٹی کا اعلی سطح اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا

اسلام آباد﴿بیورو چیف سے﴾مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے صدر میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں سزا ہونے پر پارٹی کا اعلی سطح مشاورتی اجلاس آج جمعہ کے روز لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ ملکی سیاسی صورت حال اور مسلم لیگ ﴿ن﴾ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف چوہدری نثار علی ،سینٹر اسحاق ڈار اور راجہ ظفر الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سپریم کورٹ کے حوالے سے طویل مشاورت کی جبکہ ن لیگ کے صدر نواز شریف نے قانونی اور آئینی ماہرین سے بھی وزیر اعظم کی اہلیت کے حوالے سے تفصیل سے مشاورت کی ہے جس کے بعد ن لیگ کی قیادت نے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا ہے جس کے لئے مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے تمام مرکزی رہنمائوں کو اجلاس میں شرکت کیلئے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے پابند کریں اور تمام اراکین اسمبلی اسلام آباد میں ہی موجود رہیں تاہم مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے صدر میاں نواز شریف کے زیر صدارت آج پارٹی کے اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کو وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے دبائو بڑھانے کے لئے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا ۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے موثر آواز اٹھائی جائے گی ۔یاد رہے نواز شریف جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم گیلانی کو سپریم کورٹ سے سزا کے بعد اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ سٹی دیپالپور کی \'\'فرض شناسی \'\'ڈکیتی کا ملزم بھاری رشوت لےکرفرارکرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker