پاکستانتازہ ترین

مردان میں طالب علم کی ہلاکت پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مردان یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل پر 48 گھنٹوں بعد اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کہا کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالب علم مشعال کے بہیمانہ قتل پر افسردہ ہوں اور بے حس ہجوم کی جانب سے طالب علم کے قتل پر بے حد دکھ ہوا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم کی مذمت میں پوری قوم متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button