پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے سینیٹ ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے 2 الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے 2 الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔یہ کمیٹیاں آئینی و قانونی رائے دینے کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گے اور نئی آئینی ترمیم کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔پیر کے روز وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ الیکشن سے قبل سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے 2 الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔پہلی کمیٹی میں وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت انوشہ رحمن شامل ہیں جبکہ دوسری کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور بیرسٹر ظفر اللہ شامل ہیں ۔یہ کمیٹیاں آئین میں ترمیم کے حوالے سے آئینی و قانونی رائے دیں گی اور سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے نئی آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گی اور ان کو نئی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button