پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا کھانا کھانے سے انکار، اخراجات متاثرین پر خرچ کرنے کی ہدایت

تھر (مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نواز شریف نے مٹھی کے دورے کے دوران کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ قومی خزانے کی رقم کھانوں پر خرچ کرنے کے بجائے متاثرہ افراد پر خرچ کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف تھرپارکر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس کے بعد ان کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا تاہم انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور کھانے پر اٹھنے والے اخراجات عوام پر خرچ کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker