پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے قومی اسمبلی میں تقریر اور عدالت میں دیئے گئے بیان پر وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانامہ لیکس پر ایوان میں کی گئی تقریر اورعدالت میں دیئے گئے بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے استعفیٰ مانگ لیا۔ بنی گالہ میں پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے۔ پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر اور عدالتی بیان پر تضاد ہے۔ امید ہے وزیر اعظم کل قومی اسمبلی کے ایوان میں آکر اس ابہام کو دور کریں گے۔ اگروزیراعظم اپنے خطاب پرقائم ہیں تو قطری شہزادے کا خط واپس لیں۔ کل وزیر اعظم کے بیان اور چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر اسمبلی میں بات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پرکمیشن کی رپورٹ سے حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے۔ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس توہین عدالت اور عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے۔ بتایا جائے کالعدم تنظیم کے سربراہ کو ملاقات میں بیٹھنے کی اجازت کس نے دی؟اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی اجازت کے بغیرہزاروں افراد کا اجتماع کیسے ہوا؟ کوئی بغیراجازت ہزاورں کی تعداد میں آجائے تو کسی کو کچھ نہ کہا جائے، لیکن پی ٹی آئی یوتھ کنونشن میں کارکنوں کی پٹائی ہوتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اکیسویں آئینی ترمیم کی معیاد 7 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔ فوجی عدالتیں ختم ہوگئیں تو دہشتگردوں سے کون نمٹے گا؟حکومت اکیسویں ترمیم کے حوالے سے پالسی واضح کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker