پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کا پارٹی رہنماؤں کو گرین سگنل،لانگ کی تیاری کا فیصلہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تیاری کا حکم بھی دے دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور وزیر اعظم سے استعفے کے لئے مسلم لیگ ن نے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دے دی۔  نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یونین کونسل اور پرائمری لیول پر بھی کارکنوں کو متحرک کرنے کو کہا گیا ہے۔ ن لیگی قیادت عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہے اور نواز شریف خود بھی مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی  تاریخ کا فیصلہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کے لئے رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button