اسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے الیکشن میں ارکان قومی اسمبلی کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بد عنوانی،لوڈ شیڈنگ اور بد انتظامی کے ساتھ ہیں یا عوام اور قانون کی بالادستی کے حامی ہیں۔ اسلام آباد میں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نیوزارت عظمٰی کیلئے سردارمہتاب عباسی کے نام کی توثیق کی ۔ میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ ان کی پہلی ترجیح ملک کومزیدبدانتظامی سے بچاناہے، لٹیرے سیاسی شہید نہیں بن سکتے بلکہ سیاسی یتیم بن جائیں گے، کوئی مقدس گائے نہیں، بلاامتیاز سب کے احتساب کا شفاف نظام ہونا چاہئیے۔ میاں نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کوبتایا کہ انہوں نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے لئے اپنا امیدوار لے آئیں مسلم لیگ ن حمایت کرے گی، کیوں کہ ملک میں حقیقی استحکام کے لے نئے انتخابات اشد ضروری ہیں اور اس کے لئے غیر جانب دار نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔اس سے قبل فاٹا کے رہنما حمید اللہ جان آفریدی نے ساتھویں سمیت میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف نے انہیں بھی پیشکش کی کہ وہ اپنا امیدوار لے آئیں ان کی حمایت کی جائے گی۔
You must be logged in to post a comment.