پاکستانتازہ ترین

نئے وزیراعظم نے خط نہ لکھا تو چھٹی کرا دی جائے گی، نواز شریف

سیہون شریف(نامہ نگار)  مسلم ليگ ن کے قائد مياں نوازشريف کہتے ہيں اگر نئے وزيراعظم نے بھي خط نہ لکھا تو چھٹي کردي جائے گي۔ انکايہ بھي کہناہے کہ وہ سندھ کے ہيں اورسندھ انکا۔ سہون شريف ميں مسلم ليگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مياں نوازشريف نے پيپلزپارٹي کي حکومت کو بدانتظامي اوربدعنواني پر شديد تنقيد کانشانہ بنايا۔
نئے وزيراعظم کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے مياں صاحب کاکہناتھاکہ اصل بات عدالت کا حکم مان کر سوئس حکام کو خط لکھناہے۔ مياں نوازشريف نے يہ بھي کہاکہ وہ سندھ کوئي ووٹ مانگنے نہيں آئے۔ وہ تو سندھ کي محبت ہے جو  انہيں يہاں کھينچ لائي ہے۔ پيپلزپارٹي کے ہوم گراؤنڈ سندھ پر نوازشريف کے جلسے اور ان کے لب و لہجے کو ديکھ کر تجزيہ کاروں کاکہناہے کہ وہ سندھ کے محاذ پر پيپلزپارٹي کوٹف ٹائم دينے کي تياريوں ميں ہيں۔

یہ بھی پڑھیں  مصروف شیڈول کے باعث شعیب کیلئے وقت نکالنا مشکل ہے‘ ثانیہ مرزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker