پاکستانتازہ ترین

ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہرحال میں انتخابات جیتنے ہونگے،نواز شریف

لاہور(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہر حال میں انتخابات جیتنے ہونگے، کوئی سونامی نہیں آرہا اطمینان رکھیں جلد طوفان ٹوٹ جائے گا۔لاہور میں مختلف کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونگے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کریں۔ ہر حلقے کے امیدواروں کی اسکروٹنی ہوگی، تھرڈ پارٹی کی رائے کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے جائیں گے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کرسی کے لئے نہیں بلکہ نااہل اور بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارے کےلئے حصہ لے گی، اہم شخصیات اور گروہوں کو شکست دینے کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کرنے کےلئے سیاست کے میدان میں ہیں، صرف مسلم لیگ ن کے پاس ان بیماریوں کا علاج موجود ہے جو قومی مفادات کو نظر انداز کرکے شخصی اقتدار کے لالچ میں مبتلا افراد نے پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی میدان میں اصولوں کی اپنی جدوجہد سے منوالیا ہے، عوام کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلئے مسلم لیگ ن کی کاوشوں کا ایک زمانہ معترف ہے۔ سیاست میں عوام کی بالادستی کا اصول منوانے کے بعد ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker