پاکستان

لاہور: حکومت نے چار سال کہاں گزارے ہیں؟ نواز شریف

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسائل اتنے ہیں، پتانہیں موجودہ حکومت نے 4سال کہاں گزارے۔ جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمد حسن نعیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خودمختاری کا سودا نہیں کیا، ہمارے دورمیں دہشتگردی نہیں تھی،یہ مشرف دور میں شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آمروردی پہن کرلیٹ جاتے ہیں،ہم واسکٹ پہن کرکھڑے رہتے ہیں، پرویزمشرف امریکا کی ایک کال پر لیٹ گئے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف نیت صاف نہیں پاکستان میں وسائل کا صحیح استعمال کیا جاتا تو ایسے حالات نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker