پاکستان

لاہور:یپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، نواز شریف

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالا تر ہے، تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما عبدالستار مندوخیل نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب تک اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے ان کا ٹرائل اور لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوتے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔ بلوچستان کے مسائل پاکستان میں آمروں کے پیدا کردہ ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام اور بلوچستان کے ساتھ جو ماضی میں زیادتیوں ہوئیں اس کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت ا کبر بگٹی کے قاتلوں اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker