پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کا حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (بیور وچیف)  مياں نواز شريف  نے حکومت کے خلاف آج سے بھرپور احتجاجي تحريک چلانے کااعلان کرديا۔
مياں صاحب کہتے ہيں عمران خان سے بھي رابطہ کريں گے۔۔مياں صاحب کہتے ہيں حکومت نے عوام کي جان نہ چھوڑي تو لانگ مارچ ہوگا۔ مسلم لیگ نواز نے نہ صرف حکومت کے خلاف تحریک چلانے بلکہ اس کا دائرہ کاربھی وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  مسلم ليگ ن کي مرکزي مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو ميں مياں مياں نوازشريف  نے کہاکہ اگر حکومت نے عوام کي جان نہ چھوڑي تو لانگ مارچ ہوگا۔ مياں نوازشريف نے کہاکہ قوم قانون کي حکمراني کےليے کمربستہ ہوجائے۔ انکاکہناتھاکہ وہ حکومت کے خلاف جدوجہد کي کاميابي کےليے ميں  عمران خان سميت۔۔تمام اپوزيشن جماعتوں سے رابطے کريں گے۔
نوازشریف نے وکلا اور سول سوسائٹی کو بھی دعوت دی وہ عدلیہ کی بحالی کے لیے پندرہ مارچ جیسا لانگ مارچ کریں۔ عدالت کی جانب سے سزاسنائے جانے کے بعد نوازشریف نے وزیراعظم کے لیے نرم رویہ رکھنے سے انکارکردیا۔ وزیراعظم کو صاف الفاظ میں وزرارت عظمیٰ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ مياں نوازشريف نے کہاکہ صدراوروزيراعظم نے قانون کي حکمراني کو کبھي دل سے تسليم نہيں کيا۔ انہوں نے سوال کياکہ دنيا کا کون سا ملک ہے جہاں سربراہ حکومت سزايافتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button