پاکستانتازہ ترین

لاہور:یہ ملک کسی کا نہیں 18کروڑ عوام کا ہے، نواز شریف

لاہور(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے یوم مئی کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیار مفت میں نہیں ملتا۔ قوم کی خدمت کرنے ملتا ہے۔ ہمارے وقت میں مزدور خوشحال تھا آج غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔سیا ست میں باریاں لگی ہوئی ہیں،ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی تھی، ہمارے دور میں ہنر مند مزدور نہیں ملتے تھے ۔ آج ہنر ہے مگر روزگار نہیں ہے ۔ روزگار کدھر سے ملے جب ملک میں بجلی اور گیس ہی نہیں ہوگی تو مزدور کیا کریں گے؟ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم نے ایک آرڈر پر جج بحال کیے جبکہ عوام نے لانگ مارچ کے ذریعے ججزکو بحال کرایا۔حکومت نے تو حاجیوں کو بھی نہیں بخشا وہ حاجیوں کے بھی پیسے کھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں  شعبہ طب کی ڈکشنری میں ہڑتال کا لفظ نہیں ہونا چاہیے،وزیراعلٰی

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے مزدور کی تنخواہ سات ہزار سے بڑھا کر نوہزار کی مگر میںتو کہتا ہوں کہ مزدور کی تنخواہ بیس ہزار ہونی چاہیے ۔ اگر ہمیں پانچ سال مکمل کرنے دیے جاتے تو ہم ملک ی تقدیر بدل دیتے،

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:سنگدل باپ کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 13سالہ عیشہ جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker