پاکستان

حکومت کا نئیر بخاری کو چیئرمن سینٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے نیئر بخاری کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین سینیٹ کے لئے اعتزاز احسن، رضا ربانی، بابر اعوان اور فرحت اللہ بابر بھی عہدے کی ریس میں شامل تھے، لیکن قرعہ نیئر بخاری کے نام نکلا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعتوں کا ایوان صدر میں اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق صدر نے اتحادیوں کو پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فاروق ایچ نائیک کی جگہ نیا چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے اعتزاز احسن، رضا ربانی، بابر اعوان اور فرحت اللہ بابر کے نام بھی عہدے کیلئے زیرغور تھے۔

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت کیس:کوئی بھی وکیل میری وکالت کیلئے تیار نہیں،ملک ریاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker