
لاہور(نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال پاکستان کا اچانک دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاوضہ ادا کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی بی نے معاوضے کی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم پی سی بی اب نیوزی لینڈ کے اگلے سال دورہ پاکستان سے بھاری منافع کمائے گا۔ پی سی بی نے کیوی بورڈ سے یہ رقم مالی نقصان کا معاوضہ، سیکیورٹی، ہوٹل کی بکنگ اور مارکیٹنگ براڈ کاسٹ کی مد میں وصول کی۔