پاکستانتازہ ترین

ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور

لاہور(پاک نیوز)جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور ہو گئی۔سیشن کورٹ لاہور نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی۔شہزاد اکبر کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیا کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے، نذیر چوہان کی ضمانت پر شہزاد اکبر  کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کے بیٹے کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے جنہیں ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے منظور کر لیا جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار بھی جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button