پاکستانتازہ ترین

صدر پاکستان نےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کونشان پاکستان کےاعلیٰ اعزاز سے نوازدیا

اسلام آباد (بیوروچیف) صدر پاکستان عارف علوی نے پاکستان کے معزز مہمان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن سلمان خصوصی پروٹوکول میں بگھی میں سوار ہو کر پہنچے جہاں صدر مملکت عارف علوی نے ان کا پرتپاک طریقے سے استقبال کیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں،ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ارکان بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر صدر صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کیا جوکہ پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے۔تقریب کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سمیت اعلی سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button