تازہ ترینکھیل

پاکستانی امپائرعلیم ڈارنےاپنےبچوں پرلگائےالزامات مستردکردئیے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستانی امپائرعلیم ڈارنےاپنے بچوں پرلگائےالزامات کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ ان کے بچوں نےکوئی جعلسازی نہیں کی،ان کےخلاف پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ ان کے بچوں کے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سکونت اختیار کرنے کے بہت سے مواقع تھے اور اب بھی بہت سی آفرز موجود ہیں لیکن وہ اپنے ملک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے اور نہ ہی ان کے بچے باہر جائیں گے۔علیم ڈار نے کہا کہ ان کے بچے اپنی والدہ کے ساتھ ایک عزیز کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے۔جہاں انہوں نے فرینڈلی میچز کھیلے ہیں، کیونکہ جس کلب سے وہ کھیلےتھے اس کے وائس پریذیڈنٹ بہت اچھےفیملی فرینڈ ہیں۔جس کے باعث انہوں نے میرے بچوں کو لیگ کےمیچز بھی کھلائے۔علیم ڈار نے کہا کہ انہیں اس حوالےسےکچھ بھی نہیں بتایا گیا تھا کیوں کہ یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں تھاجتنا میڈیا نے بنا دیا ۔کچھ لوگ ان کےخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میرے رابطہ کرنے پرکلب کے وائس پریذیڈنٹ نےاعتراف کیا کہ اس میں بچوں کی کوئی غلطی نہیں یہ صرف ان کی غلطی تھی۔گزشتہ روز کرک انفو کی ویب سائٹ نے دعوی کیا تھا کہ علیم ڈار کے بیٹے جعلی ناموں سے اسکاٹ لینڈ میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker