تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹی 20، شاہین اور کیویز کل آمنے سامنے ہوں گے

ہملٹن(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہملٹن میں کھیلاجائے گا۔ تینوں میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں شاہینوں نے کیویز کو سولہ رن سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستانی ٹیم کل ہملٹن میں سیریز کے دوسرے اور اہم میچ میں کیویز کا سامنا کرے گی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کیویز کو کلین سوئپ کرکے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button