پاکستانتازہ ترین

انتخابات کے دن فون بند نہیں ہوں گے، سیکرٹری الیکشن کمشین

electionاسلام آباد(بیوروچیف) سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ پولنگ اسکیم فائنل کر دی گئی ہے اور پولنگ اسکیم سے متعلق شکایات کل تک حل کرلی جائیں گی۔ جمعرات کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن فون بند نہیں ہوں گے۔ اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹیں ملک کے ہر کونے میں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت کی ہے۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ 6 مئی سے 8300 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کینیڈا نےپاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز عطیہ کر دئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker