پاکستانتازہ ترین

969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پرجدید ترین ٹنل بورنگ مشین نے کام شروع کردیا

nelumلاہور(نامہ نگار) منصوبے کی تکمیل میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر 969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جدید ترین ٹنل بورنگ مشین نے کام شروع کردیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اپنے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں اِس جدید ترین مشین کا استعمال کررہے ہیں۔سٹرٹیجک اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے پراجیکٹ کنسلٹنٹس کی سفارشات کی روشنی میں بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے پراجیکٹ کے لئے 92ملین ڈالر کی لاگت سے جرمن ساختہ دو ٹنل بورنگ مشینیں در آمد کی گئی ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 46ملین ڈالر ہے۔ پراجیکٹ سائٹ پر دوسری ٹنل بورنگ مشین کی تنصیب بھی مکمل کی جاچکی ہے اور یہ مشین بھی اس ماہ کے آخر تک کام شروع کردے گی۔ مذکورہ ٹنل بورنگ مشینوں کے استعمال سے پراجیکٹ کی تعمیر کا دورانیہ تقریباً 18ماہ کم ہوجائے گا جس سے 60ارب روپے کے مساوی فائدہ ہوگا۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ واپڈا کے کم لاگت بجلی پیدا کرنے اور پانی ذخیرہ کرنے کے اُس جامع پروگرام کا حصہ ہے جسے ترجیحی بنیا پر آگے بڑھایا جارہا ہے۔ کم لاگت پن بجلی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کے لئے بھارت کے مقابلہ میں پانی استعمال کرنے کے ترجیحی استعمال کے لئے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ اِس منصوبہ کے بالائی جانب بھارت کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کررہا ہے۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر واپڈا اس منصوبے کی شیڈول کے مطابق سال 2016ء میں تکمیل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔ منصوبے کے تمام حصوں پر تعمیراتی کام تسلی بخش رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ منصوبے کی 63کلومیٹر طویل سرنگوں میں سے 30کلومیٹر سرنگیں کھودی جاچکی ہیں اور اس طرح سرنگوں پر پیش رفت تقریباً 45فیصد ہے۔ زیر زمین پاور ہاؤس کی کھدائی 64فیصد اور زیر زمین ٹرانسفارمرزہال کی کھدائی 62فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ ڈی سینڈر79 (De-sander) فیصد جبکہ نو سیری پُل 100فیصد مکمل کیا جاچکا ہے۔اپنی تکمیل پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قومی نظام کو ہر سال پانچ ارب 15کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرے گا۔ منصوبے کے فوائد کا تخمینہ 45ارب روپے سالانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 409 رنزپرآؤٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker