پاکستانتازہ ترین

مظفرآباد:نیلم جہلم پراجیکٹ سی ون کے متاثرین نے7 ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ باڈی قائم کردی

nelumمظفرآباد(مانیترنگ ڈیسک )نیلم جہلم پراجیکٹ سی ون کے متاثرین نے 7 ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دیدی ‘جو 6 سال سے معاوضہ جات التواء کا شکار ہیں ‘ انہیں پایا تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر ی و نوسدہ نوسیری‘ میرا کلسی‘ بانڈی بکھراٹ اور پنجکوٹ جیسے علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے کردار اد ا کریگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیلم جہلم پراجیکٹ سی ون کے متاثرین کا ہنگامی اجلاس ‘ نوسدہ نوسیری‘ میرا کلسی‘ بانڈی بکھراٹ اور پنجکوٹ سے عوام علاقہ جات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر متفقہ رائے سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو 7 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے۔ متاثرہ عوام کا کہنا ہے کہ متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ نے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کو مسمار کروا کر پراجیکٹ چلانے کیلئے قربانیاں پیش کیں‘ آج بھی بلاسٹنگ سے مکانات تباہ ہو رہے ہیں‘ متاثرہ عوام کو تاحال معاوضہ جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ‘ دریں اثناء عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پراجیکٹ کو نہیں چلنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نئے فنکاروقت کی قدرکرنا سیکھیں، غلام محی الدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker